روسی خواتین نفسیاتی علاج کے ذریعے ماں بننے کی تجاویز کی مخالف

روسی خواتین نفسیاتی علاج کے  ذریعے ماں بننے کی تجاویز کی مخالف

ماسکو(اے ایف پی)روس میں خواتین نے حکومت کی جانب سے انہیں نفسیاتی علاج کے ذریعے ماں بننے پر قائل کرنے کی نئی ہدایات کو جبر، ظالمانہ اور ناکام قرار دیا ہے ۔۔

صحت کی وزارت نے فروری میں یہ سفارش کی تھی کہ بچے نہ چاہنے والی خواتین کو ماں بننے کے مثبت جذبات پیدا کرنے کیلئے ماہر نفسیات کے پاس بھیجا جائے ۔ خواتین کا کہنا ہے کہ سماجی تحفظ، مناسب آمدنی، رہائش اور سکون فراہم کیے بغیر یہ منصوبہ بے اثر ہوگا۔ روسی آبادی حالیہ دو صدیوں میں سب سے کم شرح پیدائش کا سامنا کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں