ملائیشیا :الیکٹرانک فضلے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد
کوالالمپور(اے ایف پی)ملائیشیا نے الیکٹرانک فضلے کی تمام درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ یہ اقدام ملک میں غیر قانونی فضلہ کی درآمدات روکنے اور۔۔
ماحول کی حفاظت کے لیے کیا گیا ۔ ہر سال دنیا بھر میں کروڑوں ٹن الیکٹرانک فضلہ پیدا ہوتا ہے ، جس میں بھاری دھاتیں اور زہریلے کیمیکل شامل ہوتے ہیں۔ ملک میں پہلے بھی اس پر پابندی تھی، مگر کمزور نگرانی اور بدعنوانی کی وجہ سے خلاف ورزی عام تھی۔