امریکا کی فوجی پروازوں کی فضائی حدود کی درخواستیں مسترد کردیں:آسٹریا

امریکا کی فوجی پروازوں کی فضائی حدود کی درخواستیں مسترد کردیں:آسٹریا

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریا نے کہا ہے کہ اس نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے آغاز سے ہی اپنی غیر جانبداری کی پالیسی کے مطابق امریکا کی جانب سے اپنی فضائی حدود سے فوجی پروازوں کی اجازت دینے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے ۔۔

یہ بات وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان نے جمعرات کو اے ایف پی کو بتائی۔ترجمان کرنل مائیکل باؤر نے کہا، "واقعی ایسی درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور انہیں ابتدا ہی سے مسترد کر دیا گیا۔" انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی اس نوعیت کی کوئی درخواست "کسی جنگ میں شامل ملک"سے متعلق ہو، تو اسے رد کر دیا جاتا ہے ۔آسٹریا 1955 سے ایک غیر جانبدار ملک ہے ۔ اس کے شمال، جنوب اور مشرق میں نیٹو کے رکن ممالک واقع ہیں، جبکہ مغرب میں غیر جانبدار سوئٹزرلینڈ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں