آبنائے ہرمز کے معاملے پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج تک مؤخر

 آبنائے ہرمز کے معاملے پر سلامتی  کونسل میں ووٹنگ آج تک مؤخر

نیویارک (اے ایف پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کیلئے طاقت کے استعمال سے متعلق ووٹنگ آج ہفتے کے روز تک کیلئے مؤخر کر دی ہے۔۔۔

 ووٹنگ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق 11 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے )شیڈول تھی تاہم اسے اچانک ایجنڈے سے ہٹا دیاگیا، یہ قرارداد بحرین کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس میں رکن ممالک کو آبنائے ہرمز اور اس سے ملحقہ سمندری حدود میں تمام ضروری دفاعی اقدامات کی اجازت دینے کی تجویز شامل تھی تاکہ جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنائی جا سکے اور ایران کی جانب سے راستہ بند کرنے کی کوششوں کو روکا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں