لبنان:اسرائیلی حملے جاری ، ہسپتال اقوام متحدہ تنصیبات کو نقصان
بیروت(اے ایف پی)جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اقوام متحدہ امن مشن کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔ نگرانی کیلئے نصب 17 کیمرے تباہ کر دئیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نقورا کے علاقے میں دھماکوں سے نہ صرف شہری املاک متاثر ہوئیں بلکہ اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کو بھی نقصان پہنچا۔ادھر لبنان کے ساحلی شہر صیدا میں اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث ایک ہسپتال کو نقصان پہنچا ، 11 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ قریبی دو عمارتیں تباہ ، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور چھتیں گر گئیں۔