امریکی ریسکیو آپریشن افزودہ یورینیم چوری کرنیکی کوشش ہو سکتی :ایران

 امریکی ریسکیو آپریشن افزودہ یورینیم چوری کرنیکی کوشش ہو سکتی :ایران

تہران(اے ایف پی)ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے ایران میں گرنے والے طیارے کے ایئر مین کو بازیاب کرانے کیلئے کیا جانے والا آپریشن دراصل افزودہ یورینیم چوری کرنے کا ’کور مشن‘ ہو سکتا ہے ۔۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس آپریشن کے حوالے سے کئی سوالات ہیں۔ جس مقام پر امریکی پائلٹ کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا، وہ اس علاقے سے کافی فاصلے پر ہے جہاں امریکی فورسز نے وسطی ایران میں لینڈ کرنے یا اپنی فورسز اتارنے کی کوشش کی۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یہ امکان بالکل نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ یہ افزودہ یورینیم چوری کرنے کیلئے دھوکہ دہی پر مبنی آپریشن تھا جو ناکام ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں