مغربی بنگال :میر جعفر کی اولا د کانام ووٹر لسٹ سے خارج

مغربی بنگال :میر جعفر کی اولا د کانام ووٹر لسٹ سے خارج

برسوں سے ووٹ ڈالتے آئے ہیں،شاہی پنشن بھی ملتی رہی:عامر مرزا واقعہ پہلی بار پیش آیا ، شہری حقوق ، عزتِ نفس پر حملہ کیا گیا:علی مرزا

مرشد آباد(دنیا مانیٹرنگ)بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کیے جانے کے بعد شہریت اور شناخت کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ متاثرین میں 89 سالہ سید عامر مرزا اور 82 سالہ سید رضا علی مرزا شامل ہیں، جو خود کو میر جعفر کی نسل سے بتاتے ہیں۔ جس نے بنگال کے نواب سراج الدولہ سے غداری کی۔سید عامر مرزا کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے باقاعدگی سے ووٹ ڈالتے آئے ہیں اور انہیں مرکزی حکومت کی جانب سے شاہی پنشن بھی ملتی رہی ہے، اس کے باوجود ان کا نام ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا۔

ان کے مطابق یہ ان کی شناخت اور عزتِ نفس پر حملہ ہے ۔اسی طرح سید رضا علی مرزا، جنہیں مقامی طور پر "چھوٹے نواب" کہا جاتا ہے ، نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی دہائیوں سے ووٹنگ کر رہے ہیں لیکن اس طرح کا واقعہ پہلی بار پیش آیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق، سپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے عمل کے بعد مغربی بنگال میں 63 لاکھ سے زائد افراد کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دئیے گئے ہیں، جبکہ تقریباً 49 لاکھ کیسز ابھی زیر التوا ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں