سری لنکا میں ماہی گیروں کیلئے ایندھن سبسڈی کی منظوری

سری لنکا میں ماہی گیروں کیلئے  ایندھن سبسڈی کی منظوری

کولمبو(اے پی پی)سری لنکا کی کابینہ نے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے باعث ماہی گیری کے شعبے کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے کشتیوں کو ایندھن سبسڈی دینے کی منظوری دے دی ہے۔

 فیشریز منسٹری نے بتایا کہ یہ سبسڈی 20 اپریل سے نافذ العمل ہوگی۔ اس سکیم کے تحت چھوٹی ماہی گیر کشتیوں کو فی لٹر ایندھن پر 50 روپے جبکہ کئی روزہ سمندری سفر کرنے والی کشتیوں کو فی سفر 1 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں