ایران:فرانسیسی جوڑا 3سال بعد رہا

ایران:فرانسیسی جوڑا 3سال بعد رہا

پیرس (رائٹرز )فرانس کے شہری سیسیل کوہلر اور ژاک پاریس ساڑھے تین سال ایران میں حراست میں رہنے کے بعد رہا ہو گئے اور اپنے ملک واپس آرہے ہیں۔۔۔۔

 یہ اعلان فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں نے منگل کے روز کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی رہائی میں عمان نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔یہ جوڑا 2022 سے ایران میں جاسوسی کے الزامات کے تحت قید تھا۔فرانسیسی پارلیمنٹ (نیشنل اسمبلی)میں ارکان نے ان کی رہائی کے اعلان پر کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں