دبئی :جنگ کے باوجود کتوں کا میلہ ،عوام لطف اندوز
دبئی(اے ایف پی)خلیج میں جاری جنگ اور ایرانی ڈرون حملوں کے باوجود دبئی کے ساحل پر بارک فیسٹ(کتوں کا میلہ)کا انعقاد ہوا، جہاں کتوں اور مالکان کی بھرمار رہی۔
ہسکی اور چیہواہوا سمیت کئی نسلیں خوبصورتی کے مقابلوں اور فوٹو شوٹس میں مصروف رہیں۔عوام نے تصاویر شیئر کرنے پر پابندی کے باوجود ایونٹ کا لطف اٹھایا، اور جنگ کی فضا کے باوجود شہری و غیر ملکی شرکا نے خوشگوار ماحول کا مزہ لیا۔