افغانستان میں قیدیوں کے قتل کا الزام، آسٹریلوی فوجی افسر گرفتار
سڈنی(اے ایف پی)آسٹریلیا کے ایک اعلیٰ اعزاز یافتہ فوجی بین رابرٹس سمتھ پر افغانستان میں غیر مسلح قیدیوں کے قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق 47 سالہ سابق اسپیشل ایئر سروس افسر 2009 سے 2012 کے دوران غیر قانونی قتل میں ملوث تھے۔ مقدمے میں انہیں پانچ الزامات کا سامنا ہے ، جن میں "جنگی جرم ، قتل" شامل ہے ۔ اگر وہ مجرم قرار پائے تو انہیں عمر قید ہو سکتی ہے ۔ رابرٹ سسمتھ 2011 میں بہادری پر وکٹوریا کراس سے بھی نوازے جا چکے۔