ایئر انڈیا کے سی ای او مستعفی
نئی دہلی(اے ایف پی)ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو کیپبل ولسن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ولسن 2022 میں ٹاٹا گروپ کے زیر انتظام کمپنی کے سی ای او بنے تھے۔
ولسن اپنی پانچ سالہ مدت ختم ہونے سے پہلے مستعفی ہوئے لیکن جانشین مقرر ہونے تک عہدے پر رہیں گے ۔ ان کی قیادت میں ایئر لائن نے سروس میں بہتری، جدید آپریشن اور فضائی بیڑے کی اپ گریڈ کی کوششیں کیں۔ جون 2025 میں لندن جانے والی ایئر انڈیا فلائٹ 171 کا حادثہ ان کے دور کی سب سے بڑی ناکامی تھی، جس میں 242 مسافر اور 19عملہ کے افراد ہلاک ہوئے۔