یونان:کم عمر بچوں کیلئے 2027 سے سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع

یونان:کم عمر بچوں کیلئے 2027 سے سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع

ایتھنز (اے ایف پی)یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوٹاکس نے بدھ کو اعلان کیا کہ یکم جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال ممنوع ہوگا۔ انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا کہ یہ اقدام مشکل مگر ضروری ہے۔۔

 تاکہ بچوں کو ایپس کی لت سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ میتسوٹاکس نے کہا کہ یونان اس طرح کے قوانین بنانے والے پہلے ممالک میں شامل ہوگا ۔واضح رہے آسٹریلیا، انڈونیشیا اور آسٹریا نے بھی اسی طرح کے قوانین متعارف کرائے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں