بھارت:نا معلوم افراد نے کسٹمز اہلکار بن کر 17 کلو سونا لوٹ لیا
نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی ریاست بہار میں پٹنہ کے قریب نامعلوم افراد نے خود کو کسٹمز افسر ظاہر کر کے جیولر سے 25 کروڑ روپے مالیت کے 17 کلو سونے کے زیورات لوٹ لیے ۔۔
مہیش ممتورا اور پرنس رامپاریہ، جو احمد آباد سے زیورات لے جا رہے تھے ، ملزموں نے انہیں رکشے سے اتار کر ایک سنسان جگہ پر چھوڑ دیا۔ سفید قمیض اور خاکی پتلون پہنے پانچ سے سات ملزم پیشہ ورانہ انداز میں فرار ہوئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لی۔