استنبول فائرنگ :ملک بھر میں کارروائی ،200افراد گرفتار
انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ کی سکیورٹی فورسز نے استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد ملک بھر میں کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 200 افراد گرفتار کیے ہیں ۔۔
ترک وزیر انصاف اکین گورلیک کے مطابق گرفتارشدگان داعش کے حمایتی تھے ۔ گرفتارشدگان میں 12 کو پیشگی حراست میں رکھا گیا ہے ۔ منگل کو فائرنگ کے دوران 3حملہ آور ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے ، جبکہ دو پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے ۔ ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔