بھارت میں شرح سود 5اعشاریہ25فیصد پر برقرار
ممبئی(اے ایف پی)بھارت کے مرکزی بینک نے شرح سود 5اعشاریہ25 فیصد پر برقرار رکھی ہے ۔۔
، ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا کہ چھ رکنی پینل کے متفقہ فیصلے کے بعد کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ گورنر سنجے ملہوترا نے بتایا کہ معیشت کے بنیادی حالات نے ملک کو اب ماضی کی نسبت جھٹکوں سے بہتر طور پر نمٹنے کے قابل بنایا ہے ۔ ایران جنگ اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھارتی روپے اور افراط زر پر دباؤ ڈال رہا ہے۔