کملا ہیرس کا 2028 میں صدارتی انتخاب لڑنے پر غور
واشنگٹن(رائٹرز)سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ 2028 میں صدارتی انتخاب میں حصہ لے سکتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور وہ اپنے سیاسی اور ذاتی حالات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گی۔
ہیرس نے انٹرویو میں اپنے مستقبل کے سیاسی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے ملک کی خدمت جاری رکھنے کے امکانات کا عندیہ دیا۔کملا ہیرس نے بتایا کہ میں 2021سے 2025 تک بائیڈن کے ساتھ نائب صدر رہی ہوں اور مجھے صدارتی ذمے داریوں کا مکمل ادراک ہے ۔ مستقبل کے فیصلے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کروں گی اور مناسب وقت پر اپنا حتمی اعلان کروں گی۔