امریکا نے منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی برطانوی میڈیا ،وائٹ ہاؤس کی تردید

امریکا نے منجمد ایرانی اثاثے  بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی  برطانوی میڈیا ،وائٹ ہاؤس کی تردید

لندن،واشنگٹن (نیوزایجنسیاں)برطانوی خبر رساں ادارے نے ایرانی حکام کے حوالے سے دعوی ٰکیا ہے کہ امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں منجمد کیے گئے اربوں ڈالرز کے ایرانی اثاثے بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

 رائٹرز کے مطابق تہران اس اقدام کو امریکا کی جانب سے نیک نیتی کا امتحان اور ایک پائیدار امن معاہدے کے لیے واشنگٹن کی سنجیدگی کی علامت کے طور پر دیکھ رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق، ان اثاثوں کی بحالی محض ایک مالیاتی فیصلہ نہیں ہے بلکہ اسے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے سے براہِ راست منسلک کیا گیا ہے ۔تاہم رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤ س کے ایک عہدیدارا نے ایران کے اثاثے بحال کرنے کے فیصلے کی تردید کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں