کمیونیکیشن سسٹم، کانفرنس روم اور دفاتر، ایئر فورس ٹو امریکی نائب صدر کا فلائنگ آفس

 کمیونیکیشن سسٹم، کانفرنس روم  اور دفاتر، ایئر فورس ٹو  امریکی نائب صدر کا فلائنگ آفس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر جس جہاز میں سفر کرتے ہیں اسے ’’ایئرفورس ون‘‘ کہا جاتا ہے ، بالکل اسی طرح نائب صدر کے جہاز کو ’’ایئر فورس ٹو‘‘کہا جاتا ہے۔

 ایئر فورس ٹو ،ایئر فورس ون جیسا کوئی خصوصی جہاز نہیں ہے ،عموماً امریکی نائب صدر سفر کے لیے بوئنگ C-32 کا استعمال کرتے ہیں جو بوئنگ 757 کا فوجی ورژن ہے ،یہ جہاز خاص طور پر جدید ترین اور محفوظ کمیونیکیشن سسٹم، کانفرنس روم، دفاتر اور آرام کے کمروں سے لیس ہوتا ہے تاکہ نائب صدر فضا میں بھی اپنے سرکاری امور انجام دے سکیں،دوسرے الفاظ میں یہ امریکی نائب صدر کا فضائی دفتر ہے ، جہاں سے وہ اپنے تمام تر امور سرانجام دے سکتے ہیں۔ایئر فورس ون کی طرح اس طیارے میں سکیورٹی سب سے اہم ترجیح ہے ۔ ایئر فورس ٹو میں جدید دفاعی نظام نصب ہیں اور ضرورت پڑنے پر دیگر فوجی جہاز بھی ساتھ رہتے ہیں۔جہاز کا عملہ تجربہ کار پائلٹ اور سکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل ہوتا ہے تاکہ نائب صدر محفوظ طریقے سے دنیا کے کسی بھی حصے میں سفر کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں