فرانسیسی صدر کا سعودی ولی عہد اور ترک ہم منصب سے رابطہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال

فرانسیسی صدر کا سعودی ولی عہد  اور ترک ہم منصب سے رابطہ  جنگ بندی پر تبادلہ خیال

پیرس(نیوزایجنسیاں )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے۔ میکخواں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایران امریکا جنگ بندی کے مکمل احترام اور توسیع پر زوردیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کو بغیر کسی تاخیر کے لبنان تک توسیع دی جانی چاہیے ، دورانِ گفتگو اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے تناظر میں رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی رابطہ کیا اور ایران جنگ بندی پر ترک صدر سے مشاورت اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔میکخواں کا اپنی گفتگو میں جنگ بندی پر عملدرآمد اور خاص طور پر لبنان میں اس کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے کے لیے مضبوط اور دیرپا سفارتی حل ناگزیر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں