موریشس کا چاغوس جزائر کی واپسی کیلئے قانونی و سفارتی جدوجہد کا اعلان
پورٹ لوئیس(اے ایف پی)موریشس کے وزیرِ خارجہ دھننجے رام فل نے ہفتے کو اعلان کیا کہ وہ بحرِ ہند کے چاغوس جزائر کے حصول کے لیے کسی بھی قانونی یا سفارتی راستے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
چاغوس کے مرکزی جزیرے دیگو گارسیا پر امریکی اور برطانوی فوجی اڈے قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جزائر کی واپسی انصاف کا معاملہ ہے اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔