تھائی لینڈ :امدادی الاؤنس میں اضافہ
بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ نے مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اقتصادی اثرات سے نمٹنے کے لیے ضروری اشیا کے لیے امدادی الاؤنس میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملک کے 1کروڑ30 لاکھ سے زائد شہری، جن کے پاس سماجی فوائد کے لیے کارڈ ہے ، اب ماہانہ 9ڈالر کی بجائے 12ڈالر وصول کریں گے ،وزیرِ خزانہ ایکنائیتی نے کہا کہ کسانوں اور چھوٹے کاروبار افراد کو رعایتی شرح پر قرضے بھی دئیے جائیں گے ، جبکہ برقی گاڑیاں خریدنے یا سولر پینلز نصب کرنے والے افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔