جبوتی :اسماعیل عمر جیلہ چھٹی مدت کیلئے صدر منتخب
جبوتی(اے ایف پی)جبوتی کے سیاسی رہنما اسماعیل عمر جیلہ نے ہفتے کو ملک کے صدارتی انتخابات میں97اعشاریہ8فیصد ووٹ حاصل کر کے چھٹی مدت کیلئے کامیابی حاصل کی۔
عمر جیلہ نے اپنے واحد حریف محمد فرح سماتر کو شکست دی، جو صرف 2 اعشاریہ2 فیصد ووٹ حاصل کر سکے ، وزارتِ داخلہ کے مطابق 78 سالہ اسماعیل 1999 سے ملک کی قیادت کر رہے ہیں ،انہوں 2021 کے انتخابات میں بھی 97 فیصد سے زائد ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔