کویت:دہشتگرد اداروں کی مالی معاونت کرنیوالے 24 افراد گرفتار

 کویت:دہشتگرد اداروں کی مالی  معاونت کرنیوالے 24 افراد گرفتار

کویت سٹی(اے ایف پی)کویت نے دہشتگرد اداروں کی مالی معاونت کی تحقیقات کے سلسلے میں 24 افراد کو گرفتار کیا، گرفتار شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں پانچ سابق کویتی قانون ساز بھی شامل ہیں۔ایران کی جانب سے کویت اور دیگر خلیجی ریاستوں پر حملوں کے بعد، خطے کی حکومتوں نے ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں جن پر تہران کے ساتھ روابط یا حمایت کا شبہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں