انڈونیشیا:مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنیوالی 2خواتین گرفتار

انڈونیشیا:مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنیوالی 2خواتین گرفتار

سیرانگ(اے ایف پی)انڈونیشیا کی پولیس نے بانتن صوبے میں دو خواتین کو توہین مذہب کے الزامات میں گرفتار کیا ہے ، ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون مقدس اوراق پر قدم رکھتی دکھائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلون کی مالک نے ایک مہمان پر سامان چرانے کا الزام لگایا جب خاتون نے انکار کیا تو سیلون کی مالک نے اسے مقدس اوراق پر قدم رکھنے کے دوران قسم کھانے پر مجبور کیا اور ویڈیو بنائی۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔ اگر قصوروار ثابت ہوئیں تو پانچ سال قید ہو سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں