بھارتی ریاست بہار میں بم دھماکا 3اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
پٹنہ (اے پی پی)بھارتی ریاست بہار کے ضلع بیگوسرائے میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بم دھماکے میں سپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے تین اہلکاروں سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ ضلع کے علاقے نوکوٹھی میں اس وقت پیش آیا جب بینک اور جیولری شو روم میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم سندیپ کمار کے گھر کی تلاشی لی گئی۔زخمی اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔