ہیٹی :تاریخی قلعے میں بھگدڑ 30افراد ہلاک، متعدد زخمی

ہیٹی :تاریخی قلعے میں بھگدڑ 30افراد ہلاک، متعدد زخمی

پورٹ او پرنس(اے ایف پی)ہیٹی کے تاریخی لافریرے قلعے میں بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاح اور طلبا عالمی ثقافتی ورثے کی تقریب میں شریک تھے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے ، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مقامی حکام اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ وزیرِاعظم ایلکس ڈیڈیئر نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور بھگدڑ کی وجوہات کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں