ٹرمپ کی دھمکیاں ایرانی عوام پر اثر انداز نہیں ہوتیں:سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

ٹرمپ کی دھمکیاں ایرانی عوام پر اثر  انداز نہیں ہوتیں:سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا سے مذاکرات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایران کی نیک نیتی ظاہر کرنے کیلئے بہت اچھے اقدامات کیے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں مذاکرات میں پیشرفت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیاں ایرانی عوام پر اثر انداز نہیں ہوتیں، اگر آپ جنگ کریں گے تو ہم بھی جنگ کریں گے ، اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں