کینیڈا کا امریکا پر انحصار کم،مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
وہ وقت گزر چکا جب1 ڈالر میں سے 70 سینٹ امریکا کو جاتا تھا:کینیڈین وزیر اعظم
مونٹریال (این این آئی)کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ملک کی دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے امریکا پر انحصار کم اور مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق مونٹریال میں لبرل پارٹی کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مارک کارنی نے قومی خودمختاری اور دفاعی خود انحصاری کو اپنی سیاسی حکمت عملی کا مرکزی نکتہ قرار دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر چکا جب کینیڈا کے فوجی اخراجات کا ہر ایک ڈالر میں سے 70 سینٹ امریکا کو جاتا تھا۔ مارک کارنی نے کہا کہ عالمی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور کینیڈا اب ماضی کے اتحادوں پر مکمل انحصار نہیں کر سکتا، امریکا پر دفاعی انحصار کم کر کے مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔