عراق :امریکی دباؤ،نوری المالکی کے وزیر اعظم بننے کے امکانات کم
بغداد (اے ایف پی)نوری المالکی کے اگلا عراقی وزیر اعظم بننے کے امکانات کم ہو گئے ہیں کیونکہ المالکی کے ایران سے قریبی تعلقات ہیں۔۔
، امریکا نے المالکی کے وزیر اعظم بننے کی صورت میں عراق کیساتھ تعاون ختم کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ حکومتی اتحاد وزیر اعظم کے انتخاب پر غور کر رہا ہے تاکہ سیاسی استحکام اور امریکا کے ساتھ مسائل سے بچا جا سکے ۔ ممکنہ امیدواروں میں محمد شیاع السودانی کا نام بھی شامل ہے ۔