بھارتی پولیس نے دلت نوجوان کو دوران حراست قتل کردیا
بھوپال(اے پی پی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے 22 سالہ دلت نوجوان رام وشال اہیروارکو دوران حراست تشددکا نشانہ بناکر قتل کردیا۔نوجوان کی موت چاندلہ تھانے کے اندر ہوئی ہے ۔۔
رام وشال کے اہلخانہ کا کہنا تھا پولیس نے ان کے بیٹے کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔نوجوان کی ماں نے بتایاکہ ہم باہر سے اس کی چیخیں سن سکتے تھے ۔ جب میں نے بیٹے تک پہنچنے کی کوشش کی تو پولیس نے مجھے دھکا دے دیا۔لواحقین کا کہنا تھا پولیس اپنا جرم چھپانے کیلئے موت کو خودکشی ظاہر کررہی ہے ۔