شمالی کوریا :کیم جونگ اُن کی نگرانی میں سٹریٹجک کروز اور طیارہ شکن میزائلز کے تجربات

شمالی کوریا :کیم جونگ اُن کی  نگرانی میں سٹریٹجک کروز  اور طیارہ شکن میزائلز کے تجربات

سیول(اے ایف پی)شمالی کوریانے کہا ہے کہ ملک کے رہنما کیم جونگ اُن نے بحری جہاز سے داغے جانے والے سٹریٹجک کروز اور طیارہ شکن میزائلز کے نئے تجربات کی نگرانی کی۔

ریاستی میڈیا کے مطابق میزائل اتوار کو داغے گئے ، کروز میزائل دو گھنٹے سے زائد وقت کے لیے اڑے جبکہ اینٹی وارشپ میزائل نے 33 منٹ میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔یہ تجربات شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی طاقت اور بحری صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔کیم جونگ نے اپنی فوج کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں