انڈمان سمندر میں کشتی الٹنے سے 250 افراد لاپتا

انڈمان سمندر میں کشتی الٹنے  سے 250 افراد لاپتا

ڈھاکہ(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے مطابق انڈمان سمندر میں ایک کشتی الٹنے سے تقریباً 250 افراد لاپتا ہو گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

کشتی میں روہنگیا پناہ گزین اور بنگلہ دیشی شہری سوار تھے جو ملیشیا جا رہے تھے ۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے   مہاجرین نے بتایا کہ کشتی زیادہ بھر جانے ، طوفانی ہوا اور بلند سمندری لہروں کی وجہ سے ڈوب گئی۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ خطرناک موسم اور دور دراز مقام امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں