بینن :وزیر خزانہ رومولڈ واڈگنی صدارتی الیکشن میں کامیاب

بینن :وزیر خزانہ رومولڈ واڈگنی  صدارتی الیکشن میں کامیاب

کوٹونو (اے ایف پی)بینن کے وزیر خزانہ رومالڈ واڈگنی نے صدارتی انتخاب میں فتح حاصل کی، عبوری نتائج کے مطابق رومالڈ واڈگنی نے 94 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

واڈگنی موجودہ صدر پیٹریس تالون کے دور کی اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کی علامت ہیں، الیکشن کمیشن اور ویسٹ افریقا کے اقتصادی بلاک نے کہا کہ ووٹنگ پرامن اور شفاف رہی۔اب آئینی عدالت حتمی نتائج جاری کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں