امریکا نے روسی تیل کمپنی ’’ لوک اوئل‘‘ کو پابندی سے مستثنیٰ رکھنے کی مدت 29 اکتوبر تک بڑھا دی
نیو یارک (اے ایف پی)امریکی حکام نے روسی تیل کمپنی لوک اوئل کے غیر ملکی سٹیشنز کے لیے پابندی سے مستثنٰی کی مدت 29 اکتوبر تک بڑھا دی۔
وزارت خزانہ کے دفتر کے مطابق سٹیشنز معمول کے کاروبار جاری رکھ سکیں گے ، جن میں ایندھن کی خریداری، انشورنس ادائیگیاں اور ملازمین کی تنخواہیں شامل ہیں۔ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ یہ اقدام صارفین پر بڑھتے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا۔ سابق لائسنس 29 اپریل کو ختم ہونا تھا۔