ایرانی حکومت کا اعلان درست سمت میں ایک قدم :سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ایرانی حکومت کا اعلان درست سمت  میں ایک قدم :سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک(دنیا مانیٹرنگ )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی باقی مدت کیلئے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا رکھنے کا اعلان درست سمت میں ایک قدم ہے۔۔۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے حقوق اور آزادیوں کی مکمل بحالی ضروری ہے اور تمام فریقوں کو ان کا احترام کرنا چاہیے ۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتونیو گوتریس کو امید ہے کہ جنگ بندی کے ساتھ یہ اقدام فریقین کے درمیان اعتماد سازی میں مدد دے گا اور پاکستان کی سہولت کاری سے جاری مکالمے کو مزید مضبوط کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں