امریکا:گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ،8بچے ہلاک،2زخمی
حملہ آور کے بچے بھی ہلاک ،بچوں کی عمریں 1سے 14سال ،ملزم بھی مارا گیا واقعہ مغربی لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں پیش آیا،ملزم کی شناخت نہ ہو سکی
لوزیانا (اے ایف پی)جنوبی امریکی ریاست لوزیانا میں اتوار کو علی الصبح گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ میں آٹھ بچے مارے گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ گھریلو تشدد کا واقعہ تھا۔ حکام نے بتایا کہ بندوق بردار کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی،ملزم کو پولیس نے کار کا پیچھا کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ شمال مغربی لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں پیش آیا۔
پولیس افسر بورڈیلون نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک وسیع جرائم کا منظر ہے جو دو رہائشگاہوں کے درمیان پھیلا ہوا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایک تیسری رہائشگاہ بھی جائے وقوعہ کا حصہ تھی جسے تفتیش کاروں نے تلاش کیا تھا۔ بورڈیلون نے کہا کہ متاثرین کی عمریں ایک سے 14 سال کے درمیان تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بچے ملزم کی اولاد تھے ۔ دو دیگر افراد بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ، پولیس نے واقعے کو گھریلو انتشار قرار دیتے ہوئے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ واحد فرد نے ان مقامات پر گولیاں چلائیں۔