پیرس :دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بنانے کے دوران ہزاروں رہائشیوں کا انخلا

پیرس :دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بنانے  کے دوران ہزاروں رہائشیوں کا انخلا

کولومب (اے ایف پی)پیرس کے شمال مغربی مضافاتی علاقے کولومب میں دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران ہزاروں رہائشیوں نے انخلا کیا۔

 800 پولیس اہلکار نے بم کے ارد گرد حفاظتی رکاوٹیں لگائیں۔ ماہرین نے بم کے ڈیٹونیٹر کو ہٹانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ۔ اب بم کو دو میٹر گہری کھائی میں دھماکے کے ذریعے ناکارہ بنانے کا منصوبہ ہے ۔ حکام نے کارروائی کو خطرناک اور پیچیدہ قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں