روس کیخلاف اظہار یکجہتی ،برطانوی شہزادہ ہیری اچانک یوکرین پہنچ گئے
کیف (اے ایف پی)برطانیہ کے شہزادہ ہیری گزشتہ روز اچانک دورے پر یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے ، جس کی تصدیق یوکرینی حکومت نے کی ہے ۔
یہ دورہ روسی حملے کے دوران یوکرین سے یکجہتی کے اظہار کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔یوکرین کی قومی ریلوے کمپنی نے بھی ایک ویڈیو جاری کی جس میں شہزادہ ہیری کو دارالحکومت پہنچنے کے بعد ٹرین سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔شہزادہ ہیری اس سے قبل بھی جنگ زدہ یوکرین کا دورہ کر چکے ہیں تاکہ اپنے انویکٹس گیمز فاؤنڈیشن کے تحت زخمی سابق فوجیوں کی مدد کی جا سکے ۔