ہیکرز نے سری لنکن وزارت خارجہ کے کمپیوٹرسسٹم ہیک کرکے 25لاکھ ڈالرچرالئے
کولمبو(اے ایف پی)ہیکرز نے سری لنکا کی وزارت خارجہ کمپیوٹرسسٹم ہیک کرکے 25لاکھ ڈالر چوری کرلئے ۔سری لنکن حکومت کاکہناہے کہ یہ ملک کے کسی سرکاری ادارے سے ہیکرز کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی رقم کی چوری ہے ۔
یہ سائبر حملہ سری لنکا کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے ، جو 2022 کے شدید معاشی بحران کے بعد بحالی کے عمل سے گزر رہا ہے ۔وزارت خزانہ کے سیکرٹری ہرشنا سوریہ پیرما نے میڈیا کو بتایا کہ یہ رقم آسٹریلیا کو قرض کی ادائیگی کیلئے بھیجی جانی تھی۔پبلک ڈیٹ مینجمنٹ آفس کے چار سینئر افسروں کو اس سکیورٹی خلاف ورزی کے بعد معطل کر دیا گیا ہے ۔"کرمنل انویسٹی گیٹرز اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ہم اس وقت مزید تفصیلات فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔