اسرائیلی حملے میں 3 نوزائیدہ بچوں کو بچانے والی نرس کا ایرانی صدر نے شکریہ ادا کیا
تہران (این این آئی)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیلی حملے میں 3 نوزائیدہ بچوں کو بچانے والی نرس ندا سلیمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران طبی عملے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور نرس ندا سلیمی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹی ندا سلیمی اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ثابت قدمی کے ساتھ ایران کا ساتھ دیا۔ایرانی صدر نے کہا کہ فوٹیج میں ایران کے بیٹوں کی قربانیوں اور لگن کی محض ایک معمولی جھلک نظر آتی ہے ۔ نرس ندا سلیمی نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے فوری بعد تین نوزائیدہ بچوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا تھا۔