پولینڈ:بھورے ریچھ نے حملہ کرکے 58سالہ خاتون کو مار ڈا لا

پولینڈ:بھورے ریچھ نے حملہ  کرکے 58سالہ خاتون کو مار ڈا لا

وارسا(اے ایف پی)مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے جنوب مشرقی علاقے میں 58 برس کی ایک خاتون بھورے ریچھ کے حملے میں ہلاک ہو گئیں۔

سٹیٹ فائر سروس کے مطابق گاؤں پلونا میں ایک خاتون بھورے ریچھ کے حملے میں ہلاک ہو گئیں ،یہ اطلاع مرنے والی خاتون کے بیٹے نے فائر بریگیڈ کو دی جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔ خاتون کو اتنے شدید زخم آئے تھے کہ وہ جانبر نہ ہو سکیں اور موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں