بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا بے قابو 194بچے موت کے منہ میں چلے گئے
ڈھاکہ (اے ایف پی)بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی ،اب تک 194 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مشتبہ بچوں کے کیسز کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔
بنگلہ دیشی حکام کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روزانہ تین سے پانچ بچے اس بیماری کے باعث جان کی بازی ہار رہے ہیں، بدھ کے روز پانچ بچوں کی موت ہوئی جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو بھی مزید پانچ بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی۔وباکا آغاز 15مارچ کو ہوا تھا، ملک بھر میں ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی ہے ۔