ڈبلیوایچ او نے ملیریا کے شکار شیر خوار بچوں کیلئے پہلی دوا کی منظوری دیدی

ڈبلیوایچ او نے ملیریا کے  شکار شیر خوار بچوں کیلئے  پہلی دوا کی منظوری دیدی

جنیوا(اے ا یف پی)ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بار نوزائیدہ بچوں اور شیر خواروں کیلئے ملیریا کے علاج کو پری کوالیفیکیشن کی منظوری دیدی ہے۔۔۔

آرٹیمیتھر لومفینٹرین ملیریا کے خلاف پہلی دوا ہے جو ملیریا کے سب سے کم عمر متاثرین کیلئے تیار کی گئی ہے ۔ڈبلیوایچ او کے  مطابق پری کوالیفیکیشن کا مطلب ہے کہ یہ دوا معیار، حفاظت اور مؤثریت کے بین الاقوامی تقاضوں پر پوری اترتی ہے ۔اب تک شیر خوار بچوں کا علاج بڑی عمر کے بچوں کیلئے تیار کردہ ادویات سے کیا جاتا تھا، جس سے خوراک کی غلطی، مضر اثرات اور زہریلے اثرات کے خطرات زیادہ ہوتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں