اسرائیل کے جنگ بندی توڑ کر فضائی حملے ،9فلسطینی شہید

اسرائیل کے جنگ بندی توڑ کر فضائی حملے ،9فلسطینی شہید

خان یونس اورغزہ سٹی میں پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ،7افراد شہید ہوگئے شمالی غزہ میں رہائشی گھر وں پر گولہ باری کی گئی ،خاتون اور بچہ شہید ،5افرادزخمی

غزہ سٹی (اے ایف پی)اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ روز فلسطین پر فضائی حملے کئے جس میں 9فلسطینی شہید ہوگئے ۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم 9 افراد شہید ہو ئے ، جنوبی شہر خان یونس کے علاقے المواصی میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں5افرادشہید اور متعدد زخمی ہو ئے ۔ شمالی غزہ میں کمال ادوان ہسپتال کے قریب رہائشی گھروں پر اسرائیلی گولہ باری سے ایک خاتون اور ایک بچہ شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ۔تیسرے حملے میں ایک اسرائیلی طیارے نے غزہ سٹی میں ایک اور پولیس گشت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور دو زخمی ہو ئے ۔غزہ کے الشفا ہسپتال اورنصیر ہسپتال نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں