جنوبی لبنان :اسرائیلی بمباری،14افراد شہید ،37زخمی

جنوبی لبنان :اسرائیلی بمباری،14افراد شہید ،37زخمی

غزہ میں خاتون سمیت 3افراد مارے گئے ،لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک اسرائیلی اپوزیشن کاآئندہ انتخابات میں نیتن یاہو کیخلاف اتحاد کا اعلان

غزہ سٹی،لبنان (اے ایف پی)لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں اتوار کو 14 افراد شہید اور 37 زخمی ہو گئے ۔ شہید ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ لبنانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے کفر تبنیت میں حملہ کیا جو وارننگ میں شامل مقامات میں سے ایک تھا۔اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ جنوبی لبنان میں ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ 19 سالہ سارجنٹ ایدان فُکس لڑائی کے دوران ہلاک ہوا۔ ایک افسر اور تین فوجی شدید زخمی ہیں ۔دوسری جانب اتوار کو غزہ پر اسرائیلی حملوں میں خاتون سمیت تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ۔اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نافٹالی بینیٹ کے ساتھ شراکت کریں گے تاکہ نیتن یاہو کو انتخابات میں ہٹایا جا سکے ۔ اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مشترکہ امیدوار میدان میں اتاریں گے ۔ رائے عامہ کے جائزے بینیٹ کو نیتن یاہو کو ہرانے کیلئے سب سے مضبوط امیدوار قرار دیتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں