سعودی عرب: 17ہزار 368غیر قانونی تارکین ملک بدر
ریاض(این این آئی)سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 16 تا 22 اپریل 2026 کے دوران ملک میں 12 ہزار 192 اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
اس دوران 17 ہزار 368 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا گیا۔ حراست میں لیے گئے 6 ہزار 606 افراد اقامہ قوانین، 3 ہزار 510 غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 76 محنت قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے ۔ غیر قانونی داخلے کی کوشش کرنے والے 1454افراد میں 67 فیصد ایتھوپین، 32 فیصد یمنی اور باقی دیگر ممالک کے شہری شامل تھے ۔