بھارت :منی پور فسادات کیخلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ
امپھال (اے پی پی)بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں نسلی فسادات تھمنے کا نام نہیں لے رہا ،دارالحکومت امپھال کے مختلف علاقوں سے مظاہرین نے 4 الگ الگ ریلیوں کی صورت میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا ،
تاہم پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کا استعمال کیا ۔ احتجاجی مظاہرہ میتی برادری کی جانب سے کیا جا رہا تھا ۔