سری لنکا :ہوائی اڈے پر 22 راہب گرفتار،110کلو بھنگ بر آمد
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تھائی لینڈ سے واپس آنے والے 22 راہب گرفتار کر لئے گئے ،تلاشی کے دوران ان کے سامان سے 110 کلوبھنگ بر آمد ہوئی ہے ۔
کسٹمز حکام کے مطابق ہر راہب کے سامان میں پانچ کلو کوش منشیات چھپائی ہوئی تھی۔ نوجوان طلبا پر مشتمل یہ گروپ چار روزہ چھٹی کے بعد واپس آ رہا تھا ۔ راہبوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہوائی اڈے پر بھنگ کا سب سے بڑا پکڑا جانے والا معاملہ ہے ۔