تبتی باشندوں کی نئی جلاوطن حکومت کیلئے 27 ممالک میں ووٹنگ، چین کی مذمت
بائلاکُپے (اے ایف پی)تبتی باشندوں کی نئی جلاوطن حکومت کے انتخابات کیلئے 26 اپریل کو دنیا کے 27 ممالک میں ووٹنگ ہوئی ۔
اس ووٹنگ میں وہ تمام تبتی حصہ لے رہے جو چینی تبت کے علاقے سے باہر رہائشپذیر ہیں۔ چینی حکومت نے انتخاب کی شدید مذمت کی ہے اور اسے علیحدگی پسندانہ کوشش قرار دیا ہے ۔نئی جلاوطن حکومت بھارت میں قائم ہے ، جہاں دلائی لاما نے نصف صدی قبل چین سے فرار کے بعد پناہ حاصل کی تھی۔بھارت میں کرناٹک کے بائلاکُپے میں ہمالیہ کے باہر سب سے بڑی تبتی برادری مقیم ہے ۔